سوات،مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جون 2018ء) سوات مختلف واقعات میں خاتون اورکمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق، 10زخمی، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق سوات کے پرفضاء مقام مدین کے علاقہ بشیگرام میں تیز رفتار موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے، خوفناک حادثہ خراب سڑک کی وجہ سے پیش آیا ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اسی طرح تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں دو کمسن بھائی اور بہن دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے پانچ سالہ حمزہ کی لاش برآمد، جبکہ اُس کی چار سالہ بہن عروج کو انتہائی زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ، اسی طرح ننگولئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوئے ، جبکہ کالام کے علاقہ پشمال میں دریائے سوات میں لاپتہ افراد اور موٹر کار کو کافی دن گزرنے کے بعد بھی برآمد نہیں کیا جاسکا، جبکہ شنکو مدین میں غواگئی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں گل پری ذوجہ شیر زادہ اور اعجاز ولد طورعمر 12 سال جاں بحق، جبکہ سرور ولد جمعہ گل ، بخت زمینہ زوجہ گل عمبر اور روبینہ زوجہ سرور ساکنان ڈھیرئی بشیگرام زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔