سوات، بڈئی سیرئی میں نامعلوم افراد نے95 جھونپڑیوں کو آگ لگا دی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام مانکیال کے علاقہ بڈئی سیرئی کے بانڈہ میں نامعلوم افراد نے 95 جھونپڑیوں کو آگ لگا دی جس کے باعث تمام جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے 13 افرادکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او بحرین کے مطابق بحرین کے علاقہ مانکیال کے نواحی گاؤں بڈئی سیرئی کے بانڈہ میں نامعلوم افراد نے 95 عدد جھونپڑیوں کو جلادیا۔ پولیس نے بروقت علاقے کا دورہ کرکے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے بقول ان بانڈہ جات میں گجر اور مانکیال قوم گرمیوں میں مویشیوں کو چراتے ہیں۔ گجر قوم نے تھانہ بحرین میں مانکیال قوم پر ایف آئی آر درج کی ہے اور ان پر دعوے داری کی ہے۔ پولیس نے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر مسجد جلانے کی خبریں بھی پھیلائی جارہی ہے، جس پر بحرین پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مکمل انکوائری کرکے اس بات کی مکمل تردید کردی کہ کوئی مسجد شہید نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔