آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، عدم گرفتار ملزمان کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان کی زیر صدارت ان ٹریس اور عدم گرفتار ملزمان کے مقدمات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تفتیشی آفیسر ز نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آفسرزمان خان,RIانسپکٹر محمد علی خان اور OIIs  نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے عدم گرفتار ملزمان اور ان ٹریس مقدمات کا جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو ان مقدمات کے حوالے سے ضروری ہدایات دی۔

اور تمام تفتیشی افسران کو جملہ مقدمات میں جلد از جلد تفتیش مکمل کرکے مقدمات کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے،اس موقع پر بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسر ز اور پولیس اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے، اجلاس کے دوران شہدائے پولیس سوات کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button