آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، مٹہ پولیس نے ساڑھے تین ہزار لیٹر سے زائد شراب ضائع کردی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہے ۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ساڑھے تین ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی تھی جسے گزشتہ روز ضائع کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او بخت زادہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف کمال کی نگرانی میں شراب نالے میں بہا کر ضائع کردی ہے۔ تین ہزار673 لیٹر شراب آٹھ مقدمات میں مختلف علاقوں سے برآمد کی گئی تھی۔