آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، پاک فوج اور پرویز مشرف کے حق میں ریلی کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مٹہ میں پاک فوج اور پرویز مشرف کے حق میں ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں اور کارکنان سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے ۔ سوات کی تحصیل مٹہ بازار چوک میں آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پاک فوج اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی ریلی و مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے ملک ارشد خان بہادر خان، بہرام خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ایک محب وطن پاکستانی ہے اور ان کے بارے میں غداری کا لفظ استعمال کرنے پر پاکستان کی 22کروڑ عوام کی دل ازاری ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور 22 کروڑ عوام کی اواز سن لیں کیونکہ یہ فیصلہ جو بدنیتی پر مبنی ہے منظور نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پرویز مشرف کے ملک وقوم کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button