آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،55 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،خاتون فائرنگ سے زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔17جولائی2017ء) پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکن میں 55سالہ شخص پائندہ محمد نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،خودکشی کی وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے،خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق علاقہ لاخار میں 34سالہ خاتون مسماۃ(س) زوجہ رحمت علی پستول کو الماری میں رکھ رہی تھی کہ اچانک اس کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور گولی چل جانے سے وہ زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button