سوات: چارباغ قتل کیس میں اہم پیش رفت، چار ملزمان گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد

سوات (عارف احمد) تھانہ چارباغ پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ چارباغ جاوید اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان گل محمد ولد روزی محمد اور ان کے بیٹوں سکندر، حبیب النبی اور ریحان نبی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے عمر غنی ولد عبدالخالق، سکنہ گنڈیرے چارباغ، کو قتل کیا تھا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔



