آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات : سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ،سمارٹ لاک ڈاؤن کے گیارہ مقامات کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل، متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری،ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات قاسم علی خان نے سوات کے گیارہ مقامات جس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اسمیں خصوصی سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا اور ان علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سیدو شریف، اوڈیگرام، لنڈے کس، مٹہ، مدین، قمبر، اور دیگر علاقے شامل ہے ان علاقوں کے ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کیے گئے اور وہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے اور ماسک و غیرہ کے استعمال کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات کاری کیے گئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button