آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات سوشل میڈیا کلب کی کابینہ کا اعلان،عمران امین چئیرمین منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:08جنوری2017ء )سوات میں سوشل اور ویب میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے سوات میڈیا کلب وسوات سوشل میڈیا یونین آف جرنلسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔سال 2018 کے لئے اتفاق رائے سے کابینہ مقرر کرکے عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔صحافی عمران امین میڈیا کلب کے صدر جبکہ آصف شہزاد نائب صدر منتخب ہو گئے،اسی طرح ناہید علی شاہین کو جنرل سیکرٹری اورتفاق رائے سے زما سوات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر نیاز احمد خان کو سرپرست اعلی مقرر کر دیا گیا،صحافی عدنان باچا یونین کے صدر جبکہ شوکت میر خیل نائب صدر مقرر کردئے گئے ۔سوات میں سوشل اور ویب میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے علاقہ کی تعمیر وترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے اور علاقائی مسائیل کو پرزور طور پر اجاگر کرنے کیلئے ایکا کرلیا۔اس سلسلے میں مکانباغ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس
میں سوات میڈیا کلب کا قیام عمل میں لاتے ہوئے متفقہ طور پر سال 2018کیلئے کابینہ مقرر کر دی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر سپاٹ ٹائم نیوز کے عمران امین کو صدر،زما سوات ڈاٹ کام کے آصف شہزاد کو نائب صدر،اپرسوات غگ کے ناہید علی شاہین کو جنرل سیکرٹری،سوات لیکس کے اُسامہ کو جائنٹ

سوات سوشل میڈیا کلب،یونین آف جرنلسٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران

سیکرٹری،سٹیٹ نیوز کے ناصر اقبال فائنانس سیکرٹری اور فرہان خان کو پریس سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔سوات سوشل میڈیا یونین آف جرنلسٹ کے لئے عدنان باچا کو صدر،شوکت میر خیل نائب صدر،فاروق خان جنرل سیکرٹری،وقاص احمدڈپٹی جنرل سیکرٹری اور حید رخان کو جائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا گیا،اس کے علاوہ ایگزیکٹو کونسل کے پانچ ممبران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی، جس میں فیاض خان ،عبید فضل،اویس کرم سواتی،شفیق الاسلام اورافتخار احمد ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران مقرر کئے گئے۔تمام ممبران و عہدیداروں نے متفقہ طور پر زما سوات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر نیاز احمد خان کو سوات میڈیا کلب کا سرپرست اعلی مقرر کیا۔اس موقع پر سوات میڈیا کلب کے ممبران نے عہدیداروں کو ہار پہنائے اور انہیں مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ سوات میڈیا کلب کابینہ صحافیوں کے حقوق اور معاشرہ کی بھلائی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔سوات میڈیا کلب کے دیگر ممبران میں وقاص ہارون ،عماد باچا،فضل خالق ساگر،ایچ ایم کالامی و دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button