آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات سپورٹس فنڈز میں بد عنوانیوں اور گھپلوں کا انکشاف

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 ستمبر 2019ء)سوات سپورٹس فنڈ میں بد عنوانیوں اور گھپلوں کا انکشاف،سرکاری خزانہ سیر سپاٹو پر لٹایا گیا،ہاکی فنڈز سے غیر متعلقہ لوگوں کو بیرونی ممالک کے سیر کرائے گئے،خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ،سرکاری خرچے پر غیر متعلقہ لوگ بیرونی ممالک میں خوب مزے اڑا رہے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سوات سپورٹس فنڈ کے حوالے سے زیر گردش اطلاعات کے مطابق سابق ضلعی حکومت میں چیئرمین سپورٹس کمیٹی،ضلعی سپورٹس آفیسرز کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے سپورٹس فنڈز اور خصوصاً ہاکی کے لئے مختص فنڈز میں مبینہ طور پر گھپلے کئے گئے ہیں جس کے وجہ سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے،اس حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشاف منظر عام پر آنے کی توقع ہے جس کے مطابق آئے روز کلچرل فیسٹولز اور میلوں کے انعقاد کے اخراجات بھی مبینہ طور سپورٹس فنڈز سے ہی ادا کئے جاتے ہیں جن کے لئے عوام نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button