آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: شب جمعہ کی ادائیگی ملتوی کردی گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر شب جمعہ کی ادائیگی ملتوی کردی گئی ۔ باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوات کے علاقے تختہ بند تبلیغی مرکز کی شب جمعہ کی ادائیگی کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ لہٰذہ تبلیغی حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ تبلیغی مرکز جانے کی زحمت نا کریں ۔