سوات: شدید ذہنی دباؤ نے 55 سالہ شخص کی جان لے لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ دیوالگئی میں 55 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناٹمیرہ دیوالگئی میں عمرین ولد سرگن نے اپنے مویشیوں کے تبیلے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔ لاش کو بریکوٹ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمرین کے بچوں کے مطابق وہ کافی دنوں سے پریشان تھا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button