سوات: لاک ڈاؤن میں توسیع، 29 مارچ تک کاروباری مراکز بند رہیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں لاک ڈاؤن کو توسیع دے دی گئی، 29 مارچ تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 29 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز اور اشیائے خوردنوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اس کے علاوہ تمام بازار بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button