آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: مختلف واقعات میں خواتین سمیت دو افراد جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے گھڑے سخرہ میں آزاد خان ولد اول خان نے اپنے چچا جہانزیب ولد قاسم پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، یاد رہے کہ دو ماہ پہلے جہانزیب نے آزاد خان کے والد اول خان کو قتل کیا تھا۔

جبکہ دوسرے واقعے میں تحصیل کبل کے علاقے قلاگے جبہ گئے میں کریم اللہ کے بیٹی مسماۃ(ن) نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی، پولیس نے دونوں واقعات کی مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button