سوات : مزید چار افراد میں کورونا کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد84ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد84ہوگئی۔محکمہ صحت سوات کے مطابق مدین کے علاقے چیل میں تین افراد جبکہ مینگورہ کے محلہ شاہدرہ میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل محلہ زمرد کان میں بھی چھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں دو افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد84 ہو گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button