آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج اور ائیر فورس ریکروٹمنٹ سینٹر کے لئے گرین سگنل

پاکستان بوائے سکاوٹس  ایسو سی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ  نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری سے ملاقات کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری نے سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج ،ائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کے قیام کی یقین دہانی کرادی جبکہ سیدو شریف ائیر پورٹ کی جلد بحالی کے لئے بھی گرین سگنل دے دیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان بوائے سکاوٹس  ایسو سی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ  نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ  نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری کو تجاویز دی کہ ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج  اورائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹرقائم کیا جائے اور سیدو شریف ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا جائے۔ جس پر ائیر مارشل احمر لغاری نے سردار وقار شہزاد کی تجاویز کو سراہا  اور اس امر کا یقین دلایا کہ سردار وقار شہزاد کی تجاویز علاقے کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں جس پر جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سیدو ائیر پورٹ کے کھلنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے سردار وقار شہزاد کی سماجی خدمات کو بھی سراہا۔اس موقع پر ائر مارشل احمرشہزاد لغاری اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ   نے ایک دوسرے کو شیلڈ بھی پیش کئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button