آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ تھم نہ سکا ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ تھم نہ سکا، عوام کی چیخیں نکل گئیں ،شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار زندگی اجیرن ، عوام کا واپڈا حکام اورنومنتخب ممبران اسمبلی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں رواں سال لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم از کم کردیا گیا ہے مگر ضلع سوات اور خصوصاً مالاکنڈ ڈویژن میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب ہونا معمول بن گیا ہے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی ٹرپنگ سے عوام کوسخت مشکلات کا سامنا ہے ، گھروں میں خواتین ،بوڑھوں اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض مریض شدید گرمی اور ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال سے فارغ کردئے گئے ہیں ۔ سوات کے بے چارے اورگرمی سے تنگ عوام نے واپڈا حکام اور نومنتخب ممبران اسمبلی سے فوری طور سوات میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button