آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بھی جماعت اسلامی کا ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:08دسمبر2017ء) ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیراہتمام بیت المقدس کو اسرائیل کا درالخلافہ تسلیم کرنے اور امریکا کے سفارتخانہ کو تل ابیب سے بروشلم منتقل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، یہ مظاہرہ گرین چوک مینگورہ سے شروع ہوااورریلی کی صورت اختیارکرتے ہوئے پریس کلب پراختتام پذیرہوا۔ جہاں پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیرمحمدامین ، نائب امیرابراہیم شاہ اورضلعی جنرل سیکرٹری مولاشیرمحمدنے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کو مستردکیا اور اسے عالمی امن کیلئے خطرہ قراردیا۔مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نعرہ بازی بھی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button