آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ضمنی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل، اس مرتبہ 86 سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ استعمال کرسکیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 اکتوبر 2018ء) سوات کے حلقہ پی کے 7 میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس دفعہ نئی پالیسی کے تحت حلقہ میں کل 86 سمندرپارپاکستانی بھی ووٹ کاسٹ کریں گے عنایت الرحمان ریٹرننگ آفیسر پی کے 7 نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الیکشن میں 86 اورسیزووٹر تاریخ میں پہلی بار ووٹ ڈال سکیں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے الیکشن کیلئے تمام ترتیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہیں حلقہ میں کل155719 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں مرد88948 اور خواتین 66771 ہیں حلقہ میں کل 95 پولنگ سٹیشن ہیں جن میں 40 مردوں اور 36 خواتین کیلئے جبکہ19پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں پولنگ عملہ ہفتہ کو اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن کیلئے روانہ ہوگاپریزائیڈنگ آفیسرز فوری طورپراپنے پولنگ سٹیشن پہنچ کرضمنی انتخابات کیلئے ضروری اقدامات کا جائزہ لینگے وہ رات پولنگ سٹیشن میں گزار کراگلے دن پولنگ کروائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی بنانے کیلئے پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرینگے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون اورکیمرہ لے جانے اور استعمال پر مکمل پابندی ہے پولنگ اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی گنتی کیلئے ہر انتخابی اُمیدوار صرف ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کرے گا جوکہ الیکشن کمیشن کے قواعدکے مطابق ہے گنتی کے بعد ہر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 کی کاپی دی جائیگی اُمیدوار، الیکشن ایجنٹ، ووٹر، میڈیا پرسنزاور آبزرورز جن کے پاس الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کارڈ ہوکے علاوہ کسی کو پولنگ سٹیشن کے اندر جانے نہیں دیا جائے گاالیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو نتائج کی بروقت ترسیل کیلئے آر ٹی ایس بھی فعال ہوگا ریٹرننگ آفیسر نے صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں، ورکروں اور ووٹرز سے مکمل تعاون کی بھی اپیل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Loading...
Back to top button