میانگل شہریار امیرزیب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )ریاست سوات کے والی خاندان کے چشم و چراغ شہر یار امیر زیب نے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،والی سوات خاندان کے آخری چشم و چراغ اور اہم سیاسی شخصیت شہر یار امیر زیب نے اپنے بیٹے ضلع کونسلر امیر زیب شہر یار سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے حامی اور سیاسی افراد موجود تھے اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا ا عادہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button