آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مینگورہ شہر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں اتوار کے دن موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، کالام،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی بارش کے باعث موسم میں سردی پیدا ہو گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔