سوات کی خبریں

سوات میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

سوات 21 تا24 جنوری 2019کوچار روزہ NIDسوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 جنوری 2018ء) سوات21 تا24 جنوری 2019کوچار روزہ NIDانسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں مہم کے دوران 251519 گھرانوں میں موجود 478382 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔اِس سلسلے میں پولیو مہم تیاری کے بارے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمدفوادخان، ڈی ایچ اوغُلام سبحانی،ای پی آئی کوآرڈینیٹر،NSTOP آفیسر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران/ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔اور کہا گیا کہNIDکے لیے تمام انتظامی امور/ٹریننگ مکمل کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے۔ انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم ضلع باجوڑ میں آنے والے پولیو کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے اور متعلقہ افسران اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ اِس قومی فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائنگے۔انہوں نے مذید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے۔
ڈی سی سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button