پاکستان تحریک انصاف نے باقاعدہ طور پر پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے باقاعدہ طور پر پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دو قومی جبکہ آٹھ صوبائی حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے جن میں قومی نشست این اے تینNA-3 کیلئے سلیم الرحمان ، ای اے چار NA-4 کیلئے مراد سعید جبکہ صوبائی حلقوں میں پی کے دو PK-2 کیلئے میاں شرافت علی ، پی کے تین pk-3 کیلئے ڈاکٹر حیدر علی خان ،پی کے چار PK-4 کیلئے عزیزاللہ گران ، پی کے پانچ PK-5 کیلئے فضل حکیم ،پی کے چھ اور سات PK-6 ,PK-7 دونوں حلقوں کیلئے ڈاکٹر امجد علی، پی کے آٹھ PK-8 کیلئے محب اللہ خان اور پی کے نو PK-9 کیلئے محمود خان کو نامزد کردئے گئے ہیں۔تاہم این اے NA-2 کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button