سوات ٹریڈر فیڈریشن نے سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کا فیصلہ مسترد کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :24اکتوبر2017ء )سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ مستردکرتے ہیں، سوات کی تاریخی تشخص کومسخ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، صوبائی حکومت نے دوراقتدارکے آخری مہینوں میں گرتی ہوئی ساکھ کو سہارادینے کیلئے غیرضروری ایشو کوہوادی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگراضلاع کی تقسیم عوامی مسائل ومشکلات اورترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کی نظرمیں اس قدر مفید ہے تو ضلع مردان کی آبادی بھی سوات کی طرح 23لاکھ سے زیادہ ہے ، مردان کوبھی دواضلاع میں تقسیم کیوں نہیں کیاجاتا، پشاور کی آبادی 42لاکھ سے زائد ہے ، پھر اسکو بھی دواضلاع میں تقسیم کیاجائے، پہلے بھی سوات کو تقسیم کرنے کی بھرپور مخالفت کی ہے اب بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے سوات کوتقسیم کرنے کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے انہوں نے کہا کہ سوات کی عوام کو درپیش مسائل اورمشکلات کے خاتمے اورعلاقے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے سواتی عوام کوآپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات کی تقسیم کا فیصلہ فوری طورپر واپس نہ لیاگیاتواحتجاجی تحریک چلانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔