آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا گیا

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 آگست 2018ء) اخلاص فاؤنڈیشن کی جانب سے سوات پریس کلب میں پودا لگایا گیا ،فاؤنڈیشن کے عہدیداروں ،صحافیوں اورسماجی شخصیات نے شرکت کی،گذشتہ روز سوات پریس کلب میں مذکورہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے سرگرم سماجی کارکن آصف شہزاد نے سوات پریس کلب میں پودا لگادیا ،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عہدیدارعمرفاروق ،لونگین خان اور سوات بارایسوسی ایشن کے سابق صدر معاذخا ن ایڈووکیٹ بھی موجودتھے،شرکاء کا کہنا تھا کہ مذکورہ فاؤنڈیشن ایجوکیشن،چائلڈلیبر،سٹریٹ چلڈرن،بلڈ ڈونیشن،پلانٹیشن وغیرہ پر کام کررہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ گزشتہ دوروز میں دوسو پچاس پودے لگا دئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پرمزید پودے بھی لگائے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button