آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کا رہائشی میڈیکل کا طالب علم پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05نومبر2017ء) سوات سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے فائنل ائیر کے طالب علم کو پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،لاش کا آبائی علاقہ ننگولئی منتقل کر کے سپرد خاک کردیا گیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی کا رہائشی واجد ولی ولد محمد شریف خان کو گزشتہ رات کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،واجد علی کبیر میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔