سوات : شدید بارشیں،آٹھ افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی ہو گئے، مینگورہ وتکے میں گودام پر تودہ گرنے کے باعث پانچ افراد،چار باغ میں کمرے کی دیوار گرنے سے دو بچے جبکہ مرغزار میں دیوار گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سوات میں شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تحصیل چار باغ میں کمرے کی دیوار گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ وتکے میں گودام پر تودہ گرنے سے وہاں پر موجود پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ مرغزار میں دیوار گرنے سے مالک مکان شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button