سوات: کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا۔ مینگورہ کے علاقے رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے خالد خان کو کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہے جس کے بعد متاثرہ شخص کو اسپتال لے جاکر اس کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر نجیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ شخص چند دن پہلے لاہور سے اپنے گھر آیا تھا۔ متاثرہ شخص کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئے ہیں۔ اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مقیم تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button