سوات کی خبریں
سوات کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 جنوری 2019ء) سوات کے سیاحتی علاقاجات کالام ،ملم جبہ ، میاندم سمیت تمام بالائی علاقوں میں بدھ کے روز سے برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بدھ کی دوپہر سے ملم جبہ سمیت سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جو شام گئے تک جاری رہا۔ حالیہ بارشوں و برف باری کی وجہ سے سوات شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے