آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے پیرامیڈیکس نے خصوی پیکج کا مطالبہ کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکس نے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کر دیا ڈاکٹروں کی طرح پیرامیڈیکس کیلئے بھی اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات کی منظوری دی جائے، پیرامیڈیکس کو تمام حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے ساتھ ان کیلئے بھی پولیس پیکیج کے طرز کے پیکیج کی منظوری دی جائے حکومت کی طرف سے پیرامیڈیکس کیلئے خصوصی توجہ دینا ناگزیر قرار، اس سلسلے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے کابینہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں گل علیم اور جنرل سیکرٹری فضل غفار کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اور خصوصاً سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے پیرا میڈیکل اور تمام ہیلتھ سٹاف کو کرونا وائرس کے اس ہنگامی صورتحال میں ان کے دلیرانہ کردار اور اپنے جانوں کے پرواہ نہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس دوران انکے انسانی جذبے کو سراہا ہے۔ آج کل تمام ہیلتھ سٹاف محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے جسطرح جانفشانی سے اپنے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں اور اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اس وباء کے خلاف میدان جنگ میں سینہ سپر ہوکر جو جہاد کر رہے ہیں اسکی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہم تمام سٹاف سے پوری دل جمعی کے ساتھ اس طرح اپنے ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں صوبائی حکومت،وزیر صحت،وزیر خزانہ صوبائی وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان تمام مہینوں کے دوران تمام ہیلتھ سٹاف کو خصوصی اضافی تنخواہوں اور دوران ڈیوٹی اس وائرس سے اپنے جانوں کے قربانی دینے والے سٹاف کیلئے خصوصی شہدا پیکج کا اعلان کریں۔ تاکہ تمام سٹاف اپنے بیوی بچوں کے معاشی مستقبل کے فکر سے آزاد ہو کر اور بھی ذہنی سکون کے ساتھ اپنے خدمات جاری رکھ سکے اور یہ ایک فلاحی ریاست کی ذمہ داری بھی ہے جسے پورا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button