آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: گبین جبہ میں ٹریفک حادثہ، چار افراد زخمی

سوات (نمائندہ خصوصی) گبین جبہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت عثمان، شایان (سکنہ فیصل آباد) اور سبحان، ضیاء اللہ (سکنہ لالکو) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے



