سوات یونیورسٹی میں آپٹیکل فائبر کیبل انفراسٹکچر اور وائی فائی بلینکٹ کا افتتاح
سوات(اظہاراحمد ) یونیورسٹی اف سوات میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب مروت نے یونیورسٹی کے ‘آپٹیکل فائبر کیبل انفراسٹکچر اور وائی فائی بلینکٹ’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع خیبرپختونخواہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ارشد خان، لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری داود خان اور پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، وائیس چانسلر یونیورسٹی اف سوات اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب اللہ مروت، مسٹر ارشد خان اور مسٹر داود خان کے تعاون کا خیرمقدم کیا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ان کی کوششوں جاری رھیگی۔ وزیر ائی ٹی، سپورٹس اور یوتھ افئیرز نے آئی ٹی، کھیل، اور یوتھ افیئرز ڈاکٹر نجیب اللہ۔ مروت نے یونیورسٹی اف سوات کو اسکے ‘ڈیجیٹل سال’ کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور یونیورسٹی اف سوات کے لئے ایک ڈیٹا سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ ڈیٹا سینٹر ڈیجیٹل معلومات کو ذخیرہ اور پروسیس کرنے کے لئے ایک ہب ہو گا۔