آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو شریف میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ہسپتال کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی،ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ رسکیو ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال کے قریب کچے مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔میڈیکل ٹیم نے زخمی خاتون کو ملبے سے نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔