سیراج الحق کا کالام میں منعقدہ شمولیتی جلسہ علاقائی صورت حال کی وجہ سے ملتوی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے زیر صدارت 15جولائی کو کالام میں منعقدہ شمولیتی جلسہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا گیاہے ۔عنقریب دوسری تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت الاسلامیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 15جولائی کو کالام میں منعقدہ شمولیتی جلسہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ایس پی نوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جو حالات کا جائزہ لے گی اور فریقین کے مابین کشیدگی ختم کرنے میں اپنا کردار اداکریگی۔ کمیٹی میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سوات مفتی شیر محمد،تحصیل نائب ناظم مولانا محمدشعیب ، نائب امیرجماعت اسلامی ضلع سوات فرمان علی ، امیر جماعت اسلامی زون پی کے 85خورشید احمد ، ممتاز قانون دان اور ہائی کورٹ بارمینگورہ کے صدرملک احمد جان ایڈوکیٹ ، بخت امین کریمی اورشیخ القرآن مولانا شیر زادہ شامل ہونگے ۔