آج کی خبریںبین الاقوامی

سینیٹ ایران کے خلاف میرے جنگی اختیارت محدود نہ کرے:ٹرمپ

واشینگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ کرے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے ایران کو ایک بہت بُرا اشارہ ملے گا اور وہ کسی استثناکے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ ہماری ملکی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران سے وابستہ جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے۔

ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں اور یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے۔ ڈیمو کریٹس نے گزشتہ ماہ یہ کہا تھا کہ انھیں ریپبلکن پارٹی کی بالادستی کے حامل ایوان کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے قرارداد کی منظوری دینا ہوگی۔ اگرامریکی سینیٹ اس قرارداد کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر صدر کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دینے سے قبل اس کی کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button