سیاست
شانگلہ کا رہائشی نوجوان پشاور میں قتل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے علاقے چکیسر سے تعلق رکھنے والا نوجوان پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، نوجوان پرویندرسنگھ کی 28 جنوری کو شادی تھی۔ ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر سے تعلق رکھنے والے نوجوان پرویندر سنگھ کو پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویندر سنگھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما گلزاری لعل اور آرمیتھ سنگھ کے بھائی تھے۔ لاش کو اُن کے آبائی علاقہ چکیسر پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوجوان پرویندر سنگھ کی 28 جنوری کو شادی تھی۔