آج کی خبریںبین الاقوامیقومی خبریں

شاہ محمود قریشی سے زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں ملاقات

دوحہ(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور افغان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان دو دہائیو ں پر محیط طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدہ آج قطر میں ہو رہا ہے۔ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو گا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔ تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 

شاہ محمود قریشی اس وقت دوحہ میں موجود ہیں جہاں ان سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی  اور افغان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے اور پاکستان وہاں دائمی امن واستحکام کے لیےکوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک کے صدر دفتر کا دورہ بھی کیا اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button