آج کی خبریںسوات کی خبریں
شگئی میں بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ شگئی میں بھائی نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز دن دیہاڑے شگئی میں میاں سید واحد نامی شخص نے اپنی شادی شدہ بہن مسماۃ(ا) زوجہ حضرت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او سیدو شریف پولیس اسٹیشن رفیع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزما کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کے دوسرے بھائی میان سید عثمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلون ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن کو قتل کیا۔