آج کی خبریںسوات کی خبریں

شہباز شریف آج منگلور گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرینگے، بڑے اعلانات متوقع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور امیدوار برائے حلقہ این اے تین میاں محمد شہباز شریف آج منگلور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے، منگلور گراؤنڈ میں پنڈال سجایا گیا ہے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، گراونڈ میں جلسہ انتظامیہ کے مطابق 30 ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں ہیں، اور مزید کرسیاں بھی بوقت ضرورت لگائیں جائیں گی، جلسہ سے شہباز شریف خطاب کرینگے جس میں سوا ت کیلئے بڑے اعلانات کی توقع کی جارہی ہے،جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، یاد رہے کہ مذکورہ جلسہ کے شیڈول میں دو مرتبہ تبدیلی کی گئی ایک مرتبہ 14 جولائی سے 15 جولائی اور پھر 16 جولائی کو جلسہ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button