آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) جی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگا گلی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا 9 کنال مرلہ کا گھر سیل کر دیاگیا، شہبازشریف کا گھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پرسیل کیا۔

جی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ شہباز شریف نے نشاط لاجز کے نام پر گھر ڈونگا گلی میں تعمیر کیا تھا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button