آج کی خبریںسوات کی خبریں

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ نے شہبازشریف کی گرفتاری کونیب نیازی گٹھ جوڑ قراردے کر احتجاجی مظاہرہ کیا،کتبے اور بینر اٹھائے لیگی رہنماؤں اور یوتھ ونگ کے کارکنوں کا جلوس حکومت کیخلاف نعرے لگاتا ہوا سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے پاکستا ن مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،حبیب علی شاہ،ارشادخان اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت امر ہے جونیب و نیازی کی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سیاسی قائدین کونشانہ بنارہی ہے مگر ہم اسے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اے پی سی میں عوامی مسائل کے حل اور موجودہ حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے جو فیصلے ہوئے انہیں ہرحال میں عملی جامہ پہنایاجائے گا (خبر جاری ہے)،

انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی،بے روزگاری،ادویات کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور دیگر مسائل نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے،حکومت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے مگر اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ہم گرفتاریوں اور سیاسی انتقام سے ڈرنے اور دبنے والے نہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر سطح اورہرمحاذپرناکام ہوچکی ہے جو اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب روزانہ نئے نئے مسائل سراٹھارہے ہیں،انصاف کے نام پر قائم حکومت نے ظلم اور ناانصافی کی انتہا کردی ہے جس کے سبب عوام میں مایوسی اورمحرومی بڑ ھ گئی ہے اوران کا اعتماداٹھ چکاہے وہ بہت جلد اس ظالم حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے،مظاہرہ سے صادق عزیز،محمد شیر خان،غفران اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button