سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جولائی 2018ء) سوات کبل گراونڈ میں تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے جلسہ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئیں ہیں ،ہزاروں کرسیاں پنڈال میں پہنچادی گئیں ہیں جبکہ کارکنان نے پچیس سے تیس ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ سوات کبل گراونڈ میں دوپہر دو بجے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان الیکشن 2018 کے حوالہ سے بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔