آج کی خبریںسوات کی خبریں

عوامی خدمت کو فرض سمجھتے ہوئے مل کر کام کریں گے، مئیر شاہد علی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سوات کے میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کو اپنا فرض سمجھے کیونکہ عوام نے انہیں اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے، تحصیل کونسل بابوزئی کے تمام ممبران میرے لئے برابر ہے ہر ایک ممبر کو انکا جائز مقام اور عزت دی جائے گی،مل کر تحصیل کونسل بابوزئی کو چلائیں گے اور عوامی مسائل کا خاتمہ کرینگے وہ گزشتہ روز تحصیل میونسپل آفس بابوزئی کے ہال میں نو منتخب ممبران تحصیل کونسل بابوزئی کے دو روزہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تحصیل کونسل بابوزئی کے تمام ممبران نے ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ بلدیاتی سسٹم کے حوالے سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا بعد ازاں سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران تحصیل کونسل سے الگ ملاقات بھی کیں شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ نچھلے سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی سسٹم ایک بہترین ذریعہ ہے بلدیاتی نمائندوں پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم کو جس مقصد کیلئے منتخب کیا ہے انشاء اللہ وہ مقصد حاصل کیا جائے گا اور باہمی مشاورت اور بھائی چارے کے ذریعے تحصیل کونسل بابوزئی کو چلائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button