آج کی خبریںسوات کی خبریں

عوامی مسائل سے آگاہ ہوں، اقبال رحمان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ویلج کونسل پانڑ کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں،ماضی میں گلی کوچوں کی پختگی،پانی کی فراہمی اوردیگر سہولیات کے لئے بحیثیت ناظم جو اقدامات کئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،ان خیالات کا اظہار وی سی پانڑ سے آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر اقبال رحمان نے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سالوں سے بند ٹیوب ویلوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں کی پختگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،ہمارامقصد عوام کی خدمت اور علاقے کے مسائل کا حل ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ایک بار پھر میدان میں نکلے ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کا اعتماد بدستور برقرار رکھیں گے جبکہ ان کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button