بونیر، چوکیدار کے قتل کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار

سوات(بونیر۔ زما سوات ڈاٹ کام) بونیر کے علاقے چینگلئی میں چوکیدار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع بونیر کے علاقہ چینگلئی میں ویٹرنری اسپتال کے چوکیدار عبدالواحد ولد عبدالحلیم کو کئی روز قبل رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز ملزم رحیم خان ولد امان خان کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button