فاٹا اصلاحات بل صوبائی اسمبلی میں پیش، سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے ممبران اسمبلی نے حمایت کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مئی 2018ء) فاٹا اصلاحاتی بل پر مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ایم پی ایز نے مشروط حمایت کردی، بل اکثریت سے پاس ، تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اج فاٹا انضمام بل پیش کیا گیا، اس سے قبل مالاکنڈ ڈویژن کے ممبران اسمبلی نے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں وزیر اعلٰی پرویز خٹک سے ملاقات کی ، جس میں عنائت اللہ نے مالاکنڈ ڈویژن کو دس سال تک ٹیکس فری زون، نظام عدل ریگولیشن کی بحالی سمیت دیگر مطالبات پیش کئے ، جس پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے قرار داد پاس کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے ائندہ حکومت پر بل میں ترمیم کرنے کی گنجائش و اختیار چھوڑدیا، جس پر مالاکنڈ ڈویژن کے ممبران نے مشروط حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button