آج کی خبریںقومی خبریں

لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ تشدد کے بعد قتل

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 15 سالہ گھریلو ملازمہ ثناء کو تشدد کے بعد قتل کردیاگیا۔ پولیس نے ملازمہ پر تشدد اورقتل کے الزام میں ڈاکٹر حمیرا اور اس کے شوہر جنید کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی ثناء کواس کے والدین نے 15روز قبل ڈاکٹر حمیرا کے گھر کام پر رکھوایاتھا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق کا تعین کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button