آج کی خبریںسوات کی خبریں

ماہر تعلیم فضل خالق سوات بورڈ کے کنٹرولر سیکریسی تعینات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے معروف ماہر تعلیم فضل خالق کو سوات تعلیمی بورڈ میں بحیثیت اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی تعینات کردیا گیا،فضل خالق اس سے قبل محکمہ تعلیم میں اے ڈی ای او،ایس ڈی ای او اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھاڑتی بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے اس دوران بہترین تعلیمی خدمات انجام دی ہیں،اعلیٰ حکام نے فضل خالق کی تعلیم کیلئے نمایاں اوربہترین خدمات کو سامنے رکھ کر سوات تعلیمی بورڈ کی سیکریسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا جنہوں نے گذشتہ روز چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے دوسری جانب مقامی لوگوں نے ان کی تعیناتی کو احسن اقدام قراردیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button