آج کی خبریںسوات کی خبریں
مدین میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12جولائی 2017ء )سوات علاقے تیرات مدین میں بدترین لوڈ شیدنگ کے خلاف عوام کااحتجاجی مظاہرہ، مدین گرڈ اسٹیشن کے انچارج کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے، مشتعل مظاہرین کا واپڈا کو دو دن کی ڈیڈ لائن ،مطالبہ حل نہ ہونے کی صورت میں روڈ بند کرنے کرکے احتجاج کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی، گزشتہ روز مدین کے علاقے تیرات یونین کونسل کی عوام اپنے بلدیاتی و سیا سی نمائندوں کی قیادت میں ایک جلوس کی شکل میں مدین گرڈا سٹیشن پہنچے اور گرڈ اسٹیشن کے انچارج سے مل کر لوڈ شیڈنگ کومعمول پر لانے کا مطالبہ کیا جس پر انچارج نے بے بسی کا اظہار کیا، انکار پر ضلعی ممبر تیرات یونین کونسل شجاعت علی خان ،شاہ جی رہنما پختونخواعوامی پارٹی اور دیگر مشران سمیت عوام مشتعل ہوکر احتجاج پراُتر آئے اور واپڈا حکام کو دو ون ڈیڈ لائن کی