ملاکنڈ بھر سے
مسائیل کے فوری حل کیلئے “واسا” نے شارٹ کوڈ فون نمبر متعارف کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 مئی 2018ء) ڈبلیو ایس ایس سی ’’واساسوات ‘‘ نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے فون نمبر 1334متعارف کرادیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مفت فون نمبر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں واسا سوات کے سی ای او شیدا محمد خان اور منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے کہا کہ مینگورہ کے شہری اس شارٹ کوڈ پر اپنی شکایت درج کرانے سے ان کے مسائل کو 24 سے 48 گھنٹوں میں حل کیا جائیگا۔ شکایت درج کرنے والے کو مسئلے کے حل پرطلاع بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہایت ہی قلیل مدت میں مینگورہ شہر سے 12900 ٹن گند کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا اور واٹر سپلائی کے زنگ آلود اور خراب پائپ میں 7000 مقامات پر فیسز لگا کر عوام کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔